محکمہ صحت سندھ نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان دیا۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم شروع کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ پی وی ویکسین مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مرض کو ویکسین لگا کر باآسانی روکا جاسکتا ہے۔