برطانیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کو لندن میں ہونے والے آرمز فیئر میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ تنازع پر برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے سفارتی تعلقات کے تناظر میں اسرائیلی سرکاری نمائندوں کو لندن آرمز فیئر میں مدعو نہیں کر رہے ہیں۔
برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں اس ایونٹ میں شرکت کر سکیں گی۔
واضح رہے کہ لندن میں آئندہ ماہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والا آرمز فیئر 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔