غزہ میں حملہ آور اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے، 12 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد قابض افواج پسپا ہونے پر مجبور ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی افواج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
غزہ کے قصبے زیتون میں اسرائیلی فورسز پر مزاحمت کاروں کے پے در پے حملوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے۔
جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ان جھڑپوں میں ناکامی کے بعد اسرائیلی حملہ آور فورسز زیتون کے علاقے سے پسپا ہوگئی ہیں۔
جھڑپوں کے دوران اسرائیلی افواج نے گن شپ ہیلی کاپٹرز اور توپ خانے بھی استعمال کیے تھے۔