کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ویمنز فٹ بال کلب ایسو سی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے کراچی گرین اور کراچی وائٹ کے درمیان فرینڈلی فٹ بال میچ کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ پر ہوگا ۔ سندھ ویمنز فٹ بال ایسو سی ایشن کی سیکرٹری سعدیہ شیخ کے مطابق سیکرٹری اسپورٹس محمد راشد، سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ میچ کیلئے خصوصی تعاون کیا ہے۔