کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام معاملات پر نظرثانی کی جائے گی چھوٹے ڈیمز کی تعمیر فوری شروع کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جدید اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اب تک اٹھارہ لاکھ 54 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور سات سو کے قریب ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ ریلیف کیمپوں میں کھانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولتوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا بھی انتظام کیا جائے پنجاب کے کئی اضلاع میں ٹینٹ سٹیز بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دریائے چناب میں ساڑھے سات سے آٹھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج رات ملتان میں داخل ہوگا اب تک سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہوچکی ہے تاہم سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی جان کا ضیاع حکومتی غفلت کے باعث نہیں ہوا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسی آبادیاں جو قانون کے بغیر بنی ہوئی ہیں اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے جہاں تک روڈا کی بات ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دورِ حکومت میں جو پلان کیا گیا تھا اس کے اندر جو جنگل کا تیس سے چالیس فیصد حصہ ہے اس پر وہاں کام شروع ہوگیا ہے اس کے ساتھ جھیلیں بنانے کا بھی پلان کیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے بعد ان معاملات پر غور کیا جائے گا جہاں چینجز کی ضرورت ہے وہ کی جائیں گی اور نئے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر بات ہوگی۔ نئے حالات و واقعات اور موسمیاتی تبدیلی کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو کے بعد ہر چیز کو زیر غور لایا جائے گا۔پچھلے کچھ برسوں میں راوی میں نئی سوسائٹیز بنانے کی اجازت دی گئی کچھ ہی سال میں لوگوں نے سستے پلاٹ لے کر نئی سوسائٹیز میں گھر بنالیے۔جیسے ہی ہماری حکومت آئی وزیراعلیٰ نے لوگوں سے زمینیں زبردستی لینے اور ڈرانے کی پالیسز کو فوری ختم کیا ۔ مریم نواز اور نوازشریف روڈا گئے تھے اور سی او سے کہا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں ا سکی رپورٹس ابھی تک کچھ نہیں پتہ چلا اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کی رپورٹ وزیراعلیٰ کے پاس موجود ہے اس دورِ حکومت میں نہ کسی کو ڈرایا گیا ہے نہ زبردستی پلاٹ لیے گئے ہیں ۔ لاہور کی توسیع ہر طر ف سے ہو رہی ہے اور اس کو آرگنائز طریقے سے ہونا چاہیے یہی مریم نواز کا ویژن ہے۔ روڈا ہو یا غیر ضروری تعمیرات کہیں بھی ہوں ان سے متعلق وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دے دی ہیں کہ اس پر اپنا کام مکمل کر کے رکھیں ریسکیو کے کاموں سے نمٹنے کے بعد پنجاب کے لیے واضح پالیسی ترتیب دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے حالات و واقعات اور موسمیاتی تبدیلی کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو کے بعد ہر چیز کو زیر غور لایا جائے گا۔مریم نواز نے فوری چھوٹے ڈیمز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ روڈا ہو یا غیر ضروری تعمیرات کہیں بھی ہوں ان سے متعلق وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دے دی ہیں کہ اس پر اپنا کام مکمل کر کے رکھیں ریسکیو کے کاموں سے نمٹنے کے بعد پنجاب کیلئے واضح پالیسی ترتیب دی جائے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جدید اعداد و شمار کے مطابق اٹھارہ لاکھ چونسٹھ ہزار لوگ اب تک متاثر ہوچکے ہیں پنجاب میں سات سو کے قریب ریلیف کیمپ موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ریلیف کیمپ میں نہ صرف کھانا بلکہ میڈیکل لائف اسٹاک اور صرف پبلک ویلفیئر کیلئے تمام محکموں کے فنڈز کو ادھر موڑ دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں ٹینٹ سٹیز بن چکی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پریمو ہیڈ پر ہم آٹھ لاکھ تیس ہزار کیوسک کا پانی کل تک متوقع ہے اسی وجہ سے خدشہ ہے کہ راوی میں پچھلا پانی اور ڈیٹ کا آؤٹ فال اور بلوکی کے مقام پر شاہدرہ سے زیادہ پانی کی ہے تقریباً دو لاکھ اکتیس ہزار کیوسک پانی وہاں سے گزر رہا ہے۔ کم سے کم ایک سے سوالاکھ کیوسک پانی چناب میں راوی کا ملے گا اور جب یہ ملے گا تو ساڑے لاکھ کیوسک پانی ملتان کو ٹچ کرے گا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی گنجائش آٹھ لاکھ کیوسک کی ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ اس سے زیادہ پانی کل شام کے بعد سے ہونا شروع ہوجائے گا اور آج وزیراعلیٰ پنجاب نے تین گھنٹے کا ایک لانگ سیشن کیا ہے اور تمام فیصلے جو پہلے بھی وقت پر لیے گئے تھے۔ جدید اعداد و شمار کے مطابق اٹھارہ لاکھ چونسٹھ ہزار لوگ اب تک متاثر ہوچکے ہیں پنجاب میں سات سو کے قریب ریلیف کیمپ موجود ہیں اور ہر گھنٹے میں یہاں ریلیف کیمپس کا نمبر بڑھ رہا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ریلیف کیمپ میں نہ صرف کھانا بلکہ میڈیکل لائف اسٹاک اور صرف پبلک ویلفیئر کے لیے تمام محکموں کے فنڈز کو ادھر موڑ دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں ٹینٹ سٹیز بن چکی ہیں۔