بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف (گائے کا گوشت) نہ کھانے کی وجہ بتادی۔
90 سالہ سینئر مصنف سلیم خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے حال ہی میں اپنے خاندان کی روایات بشمول گائے کے گوشت کے نہ کھانے کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا خاندان ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کے ساتھ مناتا ہے۔
انہوں نے کہا ان کے خاندان میں طویل عرصے سے گائے کا گوشت نہ کھانے کی روایت قائم ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام مذاہب کے احترام کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اندور (جہاں وہ پیدا ہوئے) کے زمانے سے آج تک ہم نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا۔