• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سائرہ یوسف کو نئی محبت مل گئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبر انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ 2011 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرا نصیب‘ کی آن اسکرین جوڑی اب حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سائرہ یوسف اور عدیل حسین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

آخری بار ان دونوں کو سائرہ یوسف کے کپڑوں کے برانڈ کی لانچنگ اور پھر ایک شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عدیل حسین نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھانجی اور سائرہ یوسف ایک ساتھ مسکرا رہے ہیں۔


مذکورہ پوسٹ کے معنی خیز کیپشن نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، حالانکہ اس کیپشن میں اداکارہ نے کسی خاص نام کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے لکھا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ میں آپ کو اپنی زندگی کہتا ہوں۔

مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے۔ 

صارفین کا خیال ہے کہ اس پوسٹ کا معنی خیز کیپشن عدیل حسین نے سائرہ یوسف کے لیے لکھا ہے، یہ سافٹ لانچ کا نیا طریقہ ہے۔

کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو میں ان دونوں کے لیے خوش ہوں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ واہ، ’میرا نصیب‘ سے ہی میں ان کی جوڑی کو پسند کرتا ہوں، اگر یہ دونوں ایک ساتھ ہیں یا شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سائرا کو زندگی میں آگے بڑھنے اور خوش رہنے کا حق ہے۔ میں اس کے لیے خوش ہوں، وہ اس کی مستحق ہیں۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، اگر ایسا ہوا تو بہت اچھا ہوگا

انٹرٹینمنٹ سے مزید