• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید

شہدا کے لواحقین نوحہ کناں ہیں(تصویر سوشل میڈیا۔
شہدا کے لواحقین نوحہ کناں ہیں(تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید اور 404 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 426  فلسطینی شہید اور 48 ہزار 619 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار 557 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 60 ہزار 660 زخمی ہوچکے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں غزہ میں غذائی قلت کے باعث 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے ابتک 127 بچوں سمیت 348 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید اور 239 زخمی ہوئے۔ یوں امداد کے منتظر شہیدوں کی تعداد 2 ہزار 294 سے تجاوز کرگئی جبکہ 16 ہزار 839 زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید