بیلجیئم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا بیان بلیجیم کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو برطانیہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہتر بنانے کا واحد حل فوری اور بلامشروط جنگ بندی ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ بھی فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔