آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں امیگریشن کے معاملات پر فسادات شروع ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں پولیس کو فسادات سے نمٹنے کے لیے خصوصی لوازمات کے ہمراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیوی حکومت کی جانب سے ان مظاہروں کی مذمت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان مظاہروں کو آسٹریلیا کے لیے مارچ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو نازی نسل پرستوں نے آرگنائز کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ان مظاہروں میں 5 ہزار افراد نے آسٹریلوی جھنڈوں کے ساتھ شرکت کی۔
دو گروپوں کے ہونے والے تصادم کے بعد 6 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔