• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قحط انسان کا بنایا ہوا ہے، برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ نے غزہ میں قحط کو انسان کا بنایا ہوا قحط قرار دے دیا، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری قحط قدرتی نہیں، یہ اکیسویں صدی میں انسان کا بنایا ہوا قحط ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا روز مزید تباہیاں لا رہا ہے، خوراک کی کمی سے غزہ کے پانچ سال سے کم عمر 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو جان کا خطرہ ہے۔

ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی سے مستقل انکاری ہے، غزہ میں مزید لوگوں کو مرنے سے بچانے کے لیے ہمیں فوراً بڑے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال بہتر بنانے کا واحد حل فوری اور بلامشروط جنگ بندی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ بھی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید