• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے فارما کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی افادیت کا ثبوت مانگ لیا

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین کی افادیت پر سوال اٹھا دیا، فارما کمپنیوں سے ویکسین کی افادیت کا ثبوت مانگ لیا۔

واشنگٹن سے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ فارما کمپنیاں اپنی کورونا ادویات کی کامیابی ثابت کریں، ویکسین سے لاکھوں جانیں بچائے جانے کے بارے میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ صحت پر اس سوال کا جواب جاننے کے لیے شدید دباؤ ہے، میں فوراً جواب جاننا چاہتا ہوں، فائزر اور دیگر کمپنیوں کی معلومات غیرمعمولی ہیں جو وہ عوام کو نہیں بتاتے اور اگلے شکار پر نکل جاتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جو شاندار اعداد و شمار اور نتائج مجھے دکھائے جاتے ہیں وہ فوراً سی ڈی سی اور عوام کے سامنے بھی رکھے جائیں تاکہ یہ گڑبڑ ختم ہو سکے۔

ٹرمپ نے کہا مجھے امید ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین آپریشن واقعی اتنا ہی بہترین تھا جتنا کہا جاتا ہے اور اگر ایسا نہیں تو ہم سب کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ایسا کیوں نہیں تھا؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید