راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کی پولیس گن پوائنٹ پر وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئیں،کار اور 13موٹر سائیکل غائب ہو گئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3موٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین لئے گئے ،دیروارداتوں میں شہری 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے ورکشاپ روڈ پربائیکیا عقیل اکبر سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، 2ہزار روپے اورموبائل، تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپو روڈ پر عمادرفیق سے اسلحہ کی نوک پر2لاکھ 95ہزار روپے، موٹرسائیکل کے کاغذات ،شناختی کارڈ و دیگر کارڈ ز،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں محمد حسین ملک کے بیٹے وحید ضیاء سے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل ہنڈا 125، شناختی کارڈ اور کالج کا کارڈ ،تھانہ چکری کے علاقہ مجاہد میں ناصر محمود سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل ہنڈا 125، موبائل ،36ہزار روپے اور شناختی کارڈچھین لیا گیا، جان شادی کالونی میں سید خادم حسین شاہ کے گھر سے20تولے وزنی طلائی زیورات، بھڑدرگئی میں جہانگیر عالم کی حویلی سے 3بکریاں ،شادمان ٹاؤن میں محمد شاہد کے 5لاکھ روپے، بینکرز کالونی میں پی ٹی سی ایل کی 30میٹر کیبل چوری کرلی گئی ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار 4موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،ایک موبائل فون، نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ، تھانہ نو ن کے علاقے سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ، تھانہ ہمک کے علاقے سے ایک کار جبکہ تھانہ نون ، تھانہ ہمک ،تھانہ لوہی بھیر اورتھانہ بنی گالہ کے علاقوں سے 4موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔