• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی؛ بینظیر بھٹو ہسپتال میں لیپروسکوپک کولی سسٹیکٹومی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شعبہ سرجری یونٹ-II، بینظیر بھٹو ہسپتال، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) نے پتے کی پتھری کے مریضوں کیلیے خصوصی لیپروسکوپک کولی سسٹیکٹومی سرجیکل کیمپ[ گزشتہ دنوں ]کامیابی سے منعقد کیا۔ اس خصوصی اقدام کے دوران 57 طویل عرصے سے منتظر مریضوں کی کامیاب لیپروسکوپک سرجری کی گئی۔یہ کیمپ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق منعقد کیا گیا جس کا مقصد تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات محفوظ اور تیز رفتار طریقے سے فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سینئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب، وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود نے خصوصی ہدایات اور رہنمائی فراہم کی۔ مزید برآں، مشیرِ صحت جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی نے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے لیے متعدد اجلاس منعقد کیے اور اس وژن پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔وائس چانسلر آر ایم یو، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہایہ کیمپ سرکاری اسپتالوں میں ایک نئے تصور کی نمائندگی کرتا ہے جس کی بنیاد جدت، ٹیم ورک اور ہمدردی پر ہے۔
اسلام آباد سے مزید