اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آبا دپولیس تھا نہ سمبل اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اپنے شوہر تنویر انجم کو تیز دھا ر آلہ سے قتل کر نے والی اشتہا ری مجرمہ مسماۃشاہین بی بی (بیوی) اورعابد علی کو گرفتارکرلیاہے ، گرفتار مجرمان سے مزیدتفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔