اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس سنیر نائب صدر ڈاکٹر مبشر ڈاہا اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اجمل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹر عابد شاہ، ڈاکٹر رانا جاوید، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عابد سعید، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزاد اکرم، پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عبدالرشد ، ایگزیکٹو کونسل ممبران ڈاکٹر رانا عباس، ڈاکٹر سرتاج اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ وزیر صحت کے خلاف کیے جانیوالےبے بنیاد پروپیگنڈا اور کردار کشی کی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں پولیو مہم اور او پی ڈی کی سرکاری ہسپتالوں میں بندش کی دھمکیوں کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاج ومعالجہ کی بلا تعطل فراہمی اور پولیو کے خلاف قومی مہم کی کامیابی کے لیے پی ایم اے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کرے گی۔