راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی میں مختلف کارروائیوں میں پولیس نے 8ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان سے شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ نیوٹائون پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 4 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 4لیٹر شراب ، روات پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن جب کہ کہوٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے خنجر برآمد کر لیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھر موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کےمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔