• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سٹیشن پر تعینات اے ایس آئی مسافروں کی دھینگا مشتی میں دم توڑ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرتعینات اے ایس آئی مسافروں کی مبینہ دھینگامشتی کے دوران دم توڑ گیا، تھانہ ریلوے راولپنڈی کی سٹیشن ہاؤس آفیسر طیبہ انعم نے جنگ کو بتایا کہ ریلوے پولیس راولپنڈی کے اے ایس آئی خالد حسین پیر کی شام راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران بعض مسافروں اور ان کولینے کے لئے آنے والے افراد نے ان سے ہاتھاپائی کی اور دھکے دئیے جس سے اے ایس آئی کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کے منہ سے خون نکلنے لگا اور اس دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید