• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم میں سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 18سو اہل کار تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )4 روزہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 18سو اہل کاروں کوتعینات کیاگیاہے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 554پولیو ٹیمز کو سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 304ٹرانزٹ پوائنٹس اور 207فکس سینٹرز کو بھی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ، تھانوں کی موبائل، ایلیٹ سکواڈ اور ڈولفن فورس کے جوان بھی علاقے میں گشت کررہے ہیں، پولیو مہم کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید