• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والاشخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ریسکیوترجمان کے مطابق پیر کی رات فاروق اعظم روڈ پر ایک نامعلوم شخص نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کرہائی وولٹیج تاروں کو ہاتھ لگادیا کرنٹ لگنے سے موقع پرہی اس کی موت واقع ہوگئی ،اطلاع ملنے پر تھانہ صادق آباد پولیس موقع پرپہنچ گئی ،پولیس رات گئے تحقیقات کررہی تھی ۔ ادھر ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ آئی جے پی روڈ پرمنڈی موڑ کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار15سالہ حیدرولدبابر جاں بحق جبکہ 16سالہ جواداور 15سالہ کاشف زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید