• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے37 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی اور چکوال میں کاروائیاں کرتے ہوئے راولپنڈی کٹاریاں میں 20 ہزار لیٹردودھ، چکوال تلہ گنگ روڈ پر 17 ہزار لیٹر دودھ تلف کردیا۔ دودھ میں ویجیٹیبل آئل اور چینی کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی اور چکوال میں مالکان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کودرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور چکوال پولیس نے تینوں گاڑیوں کو بند کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید