• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 4ایس ایچ اوز نے چارج چھوڑ دیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی کے 4ایس ایچ اوز نے چارج چھوڑ دیا،تین ایس ایچ اوزکورس پر چلے گئے اور ایک ایس ایچ اوریٹائرڈہوگئے،تھانہ ٹیکسلاکے ایس ایچ اوسب انسپکٹر چودھری ذوالفقار ،تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او سب انسپکٹرلقمان جاوید اور تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر ذکی شاہ نے اتوار کی شام چارج چھوڑدیا،تینوں سب انسپکٹر محکمانہ ترقی کے لئے آج سے پولیس کالج سہالہ میں شروع ہونے والاچار ماہ پر محیط سپیشلائزیشن کورس کریں گے ،جب کہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او ناظم عباس شاہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر 31اگست کی رات ریٹائرہوگئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے ایس ایچ اوزاور تین پولیس چوکیوں کے انچارجزکی تعیناتی کے لئے آج مختلف تھانیداروں کے انٹرویوکئے جائیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید