برطانوی حکومت نے ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے طلبہ کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ہوم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹڈی ویزا پر آنے والے 16 ہزار طلبہ نے گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کی تھی۔
برطانوی ہوم آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے طلبہ کے خلاف مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت طلبہ سے براہ راست ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار طلبہ کو پیغام بھیجا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسٹڈی ویزا پر برطانیہ آئے طلبہ کی بڑی تعداد ویزا کی مدت ختم ہونے پر سیاسی پناہ طلب کر رہی ہے۔
ہوم آفس کی جانب سے واضح کردیا گیا کہ ویزے کی مدت سے زائد عرصہ قیام کرنے والے طلبہ کو برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔