• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب اور شمالی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نظامِ زندگی مفلوج

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت کی شمالی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دریائے جمنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق پنجاب میں حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب کے باعث ہزاروں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، گزشتہ ماہ اگست میں سیلاب سے 29 افراد ہلاک اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 940 مربع کلومیٹر زرعی زمین زیر آب آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں آنے والے خطرناک سیلاب کے نتیجے میں فصلوں کو تباہ کُن نقصانات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتوں کے دوران 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے بھارت کے شمالی علاقوں میں 7 ستمبر تک مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید