اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 300 سے زائد فوجیوں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔
ان فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو کی غیر قانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں اور اسے قومی فریضہ سمجھتے ہیں، ہم ان رہنماؤں سے جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے 10 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر رکھا ہے۔