• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو عمر بڑھنے کے عمل میں تیزی کا باعث بن رہی ہے، تحقیق میں انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کی عمر پر ہیٹ ویو جتنا تیز اثر انداز ہو رہی ہے اتنا سگریٹ نوشی یا شراب نوشی بھی نہیں ہوتی۔

حال ہی میں چین کی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محققین نے 14 سال کے عرصے میں تائیوان کے تقریباً 25 ہزار افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

محققین نے یہ تجزیہ تمام افراد کے رہائشی علاقوں میں گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا۔

نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج نے ہیٹ ویو اور عمر بڑھنے کے عمل میں براہ راست تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق تحقیق میں شامل افراد کی حیاتیاتی عمر (Biological ageing) اور حقیقی عمر (chronological ageing) میں فرق تھا۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ ہیٹ ویو نے تحقیق میں شامل افراد کی حیاتیاتی عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کیا۔

واضح رہے کہ حیاتیاتی عمر (Biological ageing) سے مراد انسان کے جسم کے اعضاء کی صحت پر مبنی ہوتی ہے جبکہ انسان کی حقیقی عمر (chronological ageing) اس کی پیدائش کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔

صحت سے مزید