• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف مبینہ ریپ کیس خارج

پاکستانی کرکٹر حیدر علی—فائل فوٹو
پاکستانی کرکٹر حیدر علی—فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مانچسٹر پولیس نے مبینہ ریپ کیس خارج کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر کو ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ واپس مل جائے گا۔

پاکستانی کرکٹر حیدر علی مبینہ ریپ کیس ختم ہونے کے بعد آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکیں گے۔

برطانوی پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن وہ کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی۔

یاد رہے کہ حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے 2 ہفتے بعد گرفتار کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید