• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پُرعزم ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے پُرعزم ہوں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو ٹیلیفونک انٹرویو میں یوکرین تنازع پر گفتگو کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدور کے براہ راست مذاکرات کے امکانات پر غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیوٹن اور زیلینسکی دونوں سے بات بھی کر رہا ہوں، کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کہ پیوٹن اور زیلینسکی ابھی براہ راست مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید