• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مجرم کو تین بار سزائے موت دینے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 13 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم عرفان عظیم کو 3 بار موت اور  10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مجرم نے 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ 

اس واقعہ کا مقدمہ مارچ 2023ء تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید