• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرتگال: لزبن میں کیبل ریلوے کار حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک

پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل ریلوے کار کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے.

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے شکار افراد میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

لزبن کے میئر کارلوس موئیڈاس کا کہنا ہے کہ اس سانحہ کے سبب آج پورا شہر غم کی کیفیت سے دوچار ہے۔

دوسری جانب پرتگال کے صدر مارسیلو ری بیلو ڈیسوزا نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ حادثے کی وجوہات جان کر آئندہ اس قسم کے حادثات کا سدباب کر سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید