بھارت میں امریکی محصولات سے معاشی دباؤ کے پیش نظر مودی حکومت نے گھریلو مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کر دی۔
بھارتی حکام کے مطابق صارفین کے لیے صابن سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ جی ایس ٹی میں کمی کا فیصلہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں گھریلو طلب بڑھانے کے لیے گیا ہے۔
ملک بھر میں نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔