• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا پولیس کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا پولیس کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہیومین ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نام سے ایپ تیار کر کے پولیس اہلکاروں کے سروس ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔

ایپ کے ذریعے پوسٹنگ و ٹرانسفر کی نشاندہی بھی کی جائے گی اور اس ایپ میں پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں اور ریٹائرمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہوگا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پروموشن، ٹریننگ اور ڈسپلنری کارروائیوں کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹلائز ہوگا، ایپ کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید