• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسرٹ میں مداح کا ڈانس، عاطف اسلم تنقید کی زد میں

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بیرون ملک بھی موجود ہیں۔

والد کے انتقال کے بعد سے گلوکار ملکی و بین الاقوامی کنسرٹ میں مصروف اور شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان کا کینیڈا میں کنسرٹ منعقد ہوا جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وینکوور میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو جس میں عاطف اسلم کی ایک مداح اسٹیج پر آکر ان کے سامنے دیوانہ وار ڈانس کر رہی ہے، تنقید کی زد میں آگئی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین خاتون مداح کو اسٹیج پر اس طرح ڈانس کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی زد میں عاطف اسلم بھی آگئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ موسیقی نے لوگوں کو پاگل، ایب نارمل اور مفلوج بنا دیا ہے، ایسے لوگوں کو دیکھنا مزاحیہ ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بےہودگی کی انتہا ہے، لیکن لوگ سوچتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات انہیں جدید اور منفرد بناتے ہیں۔ ایک صارف نے اسے ’نامناسب‘ قرار دیا۔

جبکہ بعض صارفین عاطف اسلم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھایا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید