• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 84 فلسطینی شہید، 338 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 84 فلسطینی شہید اور 338 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق عدالتی کمیٹی نے جنگ کے آغاز سے لاپتہ 400 فلسطینیوں کو شہید قرار دے دیا۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 699 فلسطینی شہید ہوچکے، جبکہ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 49 ہزار 542 افراد زخمی ہوئے۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023  کے بعد سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 231 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 61 ہزار 583 زخمی ہوچکے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں قحط کے باعث 3 فلسطینی شہید ہوگئے، غذائی قلت کے نتیجے میں ابتک 131 بچوں سمیت 370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید