ایک کیوی خاتون نے اپنی ہمت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ننگے پاؤں بکھرے ہوئے لیگو برکس پر تیز دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ 24.75 سیکنڈز میں طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
گیبریل وال نامی اس خاتون نے لیگو برکس پر 100 میٹر تک تیز ترین دوڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت توڑا جب انھوں نے کرائس چرچ میں 328 فٹ اسپرنٹ کوشش کی۔
اس مقصد کے لیے ٹریک پر 661 پاؤنڈ لیگو برکس، جو نیوزی لینڈ کے ایک غیرمنافع بخش ادارے امیجینیشن اسٹیشن نے عطیہ کیے تھے، پھیلائے گئے۔
واضح رہے کہ یہ ادارہ لیگو کے ٹکڑے روبوٹکس اور میکینکس کی تعلیم کے استعمال کرتا ہے۔ گبریل وال کا کہنا تھا کہ انھوں نے ننگے پیر دوڑ کا یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اسکی دو ماہ تک تیاری کی تھی، یہاں تک کہ انھوں نے ایک شادی کی تقریب میں ننگے پاؤں شرکت کی۔
گبریل دو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام سے گفتگو کے دوران کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے خود کو نئی بلندیوں تک لیجانے کے لیے تیار کیا۔