• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی ریلا آج ہیڈ پنجند اور 2 دن بعد گڈو بیراج پہنچے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کی جانب سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلہ آج ہیڈ پنجند اور دو روز بعد گڈو بیراج پہنچے گا۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 10ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 کیوسک ریکارڈ اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر زراعت محمد بخش مہر نے گڈو بیراج اور کندکھوٹ کشمور بند کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ خطرے کی بات نہیں، 7 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید