خرابی ……
تم تینوں کی زبان بہت خراب ہے، بڈھن چچا نے اعتراض کیا۔
وہ محلے کے جگت چچا ہیں۔
کبھی کبھی ہمارے ساتھ تھڑے پر بیٹھ جاتے ہیں۔
دراصل پہلے میں ایک پسماندہ علاقے میں رہتا تھا،
میں نے شرمندگی کا اظہار کیا،
آئندہ اچھی زبان بولنے کی کوشش کروں گا۔
اور تم؟ بڈھن چچا نے ٹیپو سے پوچھا۔
میں آٹو ورکشاپ پر کام کرتا تھا،
ٹیپو نے بتایا،
وہاں گالم گفتار بہت ہوتی ہے تو بس۔
اور تم؟ بڈھن چچا نے ڈوڈو کی طرف انگلی اٹھائی۔
ڈوڈو نے کہا،
میری زبان تو پاک صاف ہے۔
سوشل میڈیا کی وجہ سے۔