روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو وہ روسی حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔
روسی صدر پیوٹن نے ولادی ووستوک کے ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امن معاہدہ ہونے کی صورت میں یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستوں کی تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس بات چیت کے لیے تیار ہے اور یوکرین سے متعلق معاہدوں کی پاسداری کرے گا لیکن مجھے یہ مذاکرات بےمعنی نظر آتے ہیں کیونکہ یوکرین میں علاقوں پر ممکنہ ڈیل کے لیے قانونی رکاوٹیں موجود ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی قیادت کو ماسکو میں سربراہی اجلاس کی پیشکش کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت اس کا قانونی حق ہے لیکن نیٹو کی رکنیت روس کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔