• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا فلسطینی این جی اوز پر لگی پابندیاں ہٹائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ وولکر ترک—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ وولکر ترک—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں پر سے پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ وولکر ترک نے فلسطینی تنظیموں پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

وولکر ترک نے کہا ہے کہ یہ فلسطینی این جی اوز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتہائی اہم خدمات انجام دے رہی ہیں اور اس قسم کی پابندیاں بذات خود ایک انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکی حکومت پر زور دیتا ہوں کہ فوری طور پر ان پابندیوں کو ختم کیا جائے۔

ان پابندیوں کے حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یہ تنظیمیں براہ راست عالمی عدالت انصاف سے رابطے میں ہیں جو اسرائیلی حکومت کی مرضی کے بغیر اسرائیلی شہریوں کے خلاف مقدمات چلاتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید