برطانیہ میں فلسطینی حمایتی گروپ کی جانب سے احتجاج کے بعد اسرائیلی ہتھیار بنانے والی کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹم نے فلسطینی حمایتی گروپ کی جانب سے مسلسل احتجاج کے بعد برطانیہ کے شہر برسٹل میں اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا ہے۔
اس پیداواری یونٹ کو 2019ء میں لیز پر شروع کیا گیا تھا جس کی معیاد 2029ء تک تھی۔
ایلبٹ کا شمار اسرائیل کی بڑے ہتھیار ساز کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس ادارے نے گزشتہ سال 9 اعشاریہ 8 بلین ڈالر کمائے تھے اور یہ ادارہ اسرائیل کی فوج کے لیے ڈرونز بنانے والی کمپنیوں میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتا ہے۔