ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی کشتی اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق کشتی میں 30 افراد سوار تھے، جن میں سے 25 کو بچا لیا گیا۔
کشتی میں سوار افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں ایک خاتون اور 3 بچےجاں بحق ہوئے، لاپتہ 2 ماہ کے بچےکی تلاش جاری ہے، کشتی میں سوار دیگر تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ کشتی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے گئی تھی، لوگ زیادہ تعداد میں کشتی پر سوار ہو گئے تھے، زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث کشتی الٹی، متاثرہ علاقے میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے۔