• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کردیا۔

پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہوگا۔

ٹرائی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید