نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں خواتین ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل آرمی کی ٹیم نے جیت لیا۔
سینئر امیچر زکیٹگری میں عمر اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مینز امیچرز میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
ڈی ایچ اے گالف کلب میں جاری چیمپئن شپ میں مزید 2 ایونٹ اختتام کو پہنچ گئے۔
لیڈیز ٹیم ایونٹ آرمی کے نام رہا، آرمی نے 46 اوور پار کے ساتھ پہلی پوزیشن لی، واپڈا کی لیڈیز ٹیم نے 53 اوور پار کے ساتھ دوسری اور پنجاب گالف کی ٹیم نے 67 اوور پار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سینئر امیچر زکیٹیگری کے مقابلے بھی اختتام پزیر ہو گئے، اسلام آباد کے عمر اعجاز نے 10 اوور پار کے ساتھ پہلی پوزیشن لی۔
احمد ظفر حیات 12 اوور پار کے ساتھ دوسرے اور 20 اوور پار کے ساتھ محمد منان تیسرے نمبر پر رہے۔
مینز امیچر زمیں پاکستان کے نعمان الیاس اور سری لنکا کے دانوشا کمار کے درمیان سخت مقابلہ ہے، دونوں 4 اوور پار کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں، بنگلادیش کے شہاب الدین 11 ویں پوزیشن پر ہیں۔
چیمپئن شپ کے دوران خواتین میں آنیہ فاروق 19 اوور پار کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، زیب النسا کا دوسرا نمبر ہے، کل ویمنز اور مینز امیچر کے درمیان فائنل مقابلہ ہو گا۔