• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر دراز چاہتے ہیں تو روزانہ سلاد کا استعمال کریں، ماہرین صحت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لوگ اکثر وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار کے حصول کے لیے سلاد کا استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین صحت سلاد کو غذائیت سے بھرپور بنانے کے لیے اس میں مختلف قسم کی سبزیاں، پھل، پھلیاں، گری دار میوے اور پروٹین شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ تمام چیزیں مل کر انسان کے جسم کو ضروری وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں۔

قوتِ مدافعت بڑھانے میں معاون

سلاد کی ایک پلیٹ میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس وٹامن ای اور سی فراہم کرتے ہیں جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے اور بیماریوں سے بچانے کے لیے اہم ہیں۔

وزن کم کرنے کیلئے بہترین انتخاب

سلاد میں ڈائٹری فائبر وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ہاضمے کو سست کرتا ہے اور بھوک کے احساس کو کم کرتا ہے، سلاد میں توانائی فراہم کرنے والے مفید کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور چکنائی کو بھی کم کرتا ہے۔ 

ماہرین صحت کے مطابق سلاد کے استعمال سے کیلوریز کی مقدار 12 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔

دماغی افعال میں بہتری

روزانہ آدھا کپ سلاد کھانے سے دماغی افعال کے متاثر ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 

2018ء میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک پلیٹ سلاد کھانے سے بالغوں میں 11 سال تک یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

قبض سے نجات 

سلاد میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتی ہے اور قبض سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ 

علاوہ ازیں، فائبر پاخانے کو بھی نرم کرتا ہے اور کولوریکٹل کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

عمر درازی میں معاون

سبزیوں کا باقاعدہ استعمال دائمی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔

صحت سے مزید