• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: کشتیوں کی آپس میں ٹکر، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں کشتی ٹکرانے کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ترک حکام کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی کے کوسٹ گارڈز کی کشتی سے ٹکرانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

ترک حکام نے بتایا ہے کہ تارکینِ وطن کی کشتی میں 35 افراد سوار تھے، حادثے میں 1 شخص لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

ترک حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشتیاں ٹکرانے کے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید