یورپین دارالحکومت برسلز میں آج (اتوار کے روز) فلسطین کے لیے ایک اور بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق 70 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
پہلے مظاہرے کی طرح اس مظاہرے کو بھی ریڈ لائن مارچ فار فلسطین کا نام دیا گیا تھا۔
یہ مظاہرہ برسلز کے نارڈ اسٹیشن سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا یورپین کوارٹرز پر جا کر اختتام پزیر ہوا۔
مظاہرین نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔