یمن سے اسرائیل پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ڈرون اسرائیلی ایئرپورٹ سے ٹکرایا ہے۔
تل ابیب سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک ڈرون اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات کے رامون ایئر پورٹ سے ٹکرایا ہے، جس کی تصدیق ایئر پورٹ انتظامیہ نے کی ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ اور اسرائیلی فوج کے مطابق یمنی ڈرون سے رامون ایئر پورٹ کے پیسنجر ہال کو نقصان پہنچا اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد رامون ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن روک دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے چند یمنی ڈرونز کو اسرائیل کے باہر مار گرایا ہے۔
خبر ایجنسی و اسرئیلی چینل کے مطابق حوثیوں نے 4 ڈرونز فائر کیے تھے۔
اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والے 4 میں سے 3 ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا ہے۔