• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان علی نے شاہ رخ کیساتھ کام نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟ پرانی انٹرویو پھر وائرل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ایمان علی نے بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان عفت عمر کے ماضی کے پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ ایک بار پھر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

مذکورہ وائرل کلپ میں عفت عمر کو اداکارہ و ماڈل ایمان کا انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ مجھے تو معلوم ہے، ہماری ایک اور اداکارہ نے وہ فلم جاکر کی ہے لیکن شاہ رخ والی فلم آپ کو آفر ہوئی تھی، تو آپ نے کیوں نہیں کی؟


میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم ہے، جس پر میں نے ان سے فلم کا اسکرپٹ مانگا۔

ایمان علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فلم نہ کرنے کی وجہ بتائی اور کہا کہ شاید انہیں میرا اسکرپٹ مانگنا بُرا لگ گیا جبکہ یہ میرا حق تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ فلم کس کے ساتھ ہے اور کس کے ساتھ نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’رئیس‘ تھی جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں، یہ فلم 25 جنوری 2017 کو ریلیز کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید