• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے کسی ایک کو چن لیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سپر اسٹار عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے کسی ایک کو چن لیا۔

 بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے دوران کرینہ کپور سے ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ شہرت حاصل کرنے سے پہلے کسی پاکستانی گلوکار کے میوزک ویڈیو کا حصہ بنتیں تو وہ کس فنکار کو منتخب کرتیں، عاطف اسلم یا علی ظفر؟

سوال سن کر کرینہ کپور لمحہ بھر کے لیے حیران رہ گئیں، تاہم بعد ازاں مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں نظر آتیں۔

کرینہ کپور خان کا شمار بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

بالی ووڈ کے بیبو "کبھی خوشی کبھی غم"، "جب وی میٹ" اور "بجرنگی بھائی جان" جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید