• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ابتدا میں صاحبہ کی شادی رمبو سے کرنے کے خلاف تھی، نشو

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

 معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ اور داماد اداکار رمبو سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

 ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نشو بیگم نے بتایا کہ میں ابتدا میں صاحبہ کی شادی رمبو سے کرنے کے خلاف تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پاشا صاحب جو صاحبہ کے سوتیلے والد تھے، کہتے تھے کہ اگر صاحبہ فلموں میں آئے گی تو ہم اس کے ساتھ گارڈز بھیجیں گے، کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکے گا، لیکن ساری سیکیورٹی کے باوجود رمبو اسے لے گیا اور ہم کچھ نہیں کر سکے۔

نشو نے مزید کہا کہ صاحبہ کی خواہش تھی کہ وہ فلموں میں آئے، اس نے مجھے بلیک میل کیا کہ اگر اجازت نہ ملی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پھر اچانک رمبو سے ملنے کے بعد اس نے فلمی پروجیکٹس ادھورے چھوڑنا شروع کر دیے اور شادی کا شوق پال لیا، ہم نے مجبوراً ہاں کر دی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میں صاحبہ کی شادی سے ناخوش نہیں تھیں بلکہ فکر مند تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوچیں، ایک بچی جو خودکشی کی دھمکیاں دے کر اس فیلڈ میں آئی اور کروڑوں روپے کے پروجیکٹس کو بیچ میں چھوڑ دیے، کیا والدین پریشان نہیں ہوں گے؟ مجھے ڈر تھا کہ سرمایہ کار اپنے پیسے واپس مانگیں گے اور وہ غصے میں آ کر گھر تک پہنچ سکتے ہیں، اسی لیے میں ہمیشہ کہتی تھی کہ یہ فیلڈ ذمہ داری کا کام ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید